بدھ,  27  اگست 2025ء
جنیداکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جنیداکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے بھی  قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے  دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

فیصل امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوارسال کر دیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔

مزید خبریں