اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔
ایرانی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
ایرانی آرمی چیف نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایران سیلاب متاثرہ پاکستان کے بہن بھائیوں کی امداد کے لیے تیار ہے۔
ایران پاکستان کیساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی تیار ہے،ایرانی آرمی چیف نے اسرائیل کیخلاف جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت کوسراہا اور کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف سطح پر بات چیت اور تعاون کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: یورپ ہمارے میزائلوں کی پہنچ میں ہے، امریکا بھی نشانہ بن سکتا ہے، ایرانی عہدیدار کا دعویٰ
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے پاکستانی عوام کیلئے ایرانی آرمی چیف کی ہمدردی پر اظہار تشکرکیا ،فیلڈ مارشل نے سیستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہاربھی کیا۔