پیر,  25  اگست 2025ء
سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بھائی نے بہنوں سے خدمت کروانی ہے جائیداد میں حصہ نہیں دینا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہیں گھر کی صفائی کرتی ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا ہے،قرآن کے حکم سے کیسے انکاری ہو سکتے ہیں، جائیداد کی تقسیم نامہ پر بہن کے دستخط نہیں ہیں۔

بھائی شہاب کے وکیل نے کہاکہ بہن مریم کو حصہ دیا ہے وہ کہتی ہے حصہ کم ملا ہے، عدالت نے بہن کے حصے کے خلاف بھائی کی اپیل خارج کردی۔ کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ، 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

مزید خبریں