اسلام آباد(روشنپاکستان نیوز) ملک میں ربیع الاول کاچاند نظر نہیں آیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کےکسی بھی مقام سے چاند نظرآنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی،26اگست کو یکم ربیع الاول ہوگی،جبکہ 12ربیع الاول 6ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔
قبل ازیں لاہور میں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔زونل رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے لاہور میں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔
محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ بارش اور ابر آلود موسم کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ، تیاریاں مکمل