اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں ضمنی انتخابات سے متعلق فارمولہ طے پا گیا۔ دونوں جماعتوں نے ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ضمنی الیکشن میں فارمولے کے تحت انتخابات لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور دونوں جماعتیں طے شدہ فارمولے کے تحت ضمنی انتخابات لڑیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی کے بینرز سے بانی پاکستان قائداعظم کی تصویر غائب، سوشل میڈیا صارفین کی ن لیگ پر شدید تنقید
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی جماعتیں ہیں۔ جبکہ ضمنی انتخابات میں فارمولے کے مطابق چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔ اور جہاں جس پارٹی کا رنراپ امیدوار تھا وہاں وہی پارٹی انتخاب لڑے گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی قیادت کی مشاورت کے بعد فارمولہ طے کیا گیا ہے۔