اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بنگلا دیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار 5 سال کے لئے ویزا کی شرط ختم کردی ہے، نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اس معاہدے کے تحت پاکستانی اور بنگلادیشی حکام کو اب دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پریس سیکرٹری شفیق الاسلام نے کہا کہ یہ معاہدہ 5 سال کے لئے نافذ العمل ہوگا اور اس معاہدے کے تحت پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بنگلادیش میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: یومِ آزادی کے بینرز سے بانی پاکستان قائداعظم کی تصویر غائب، سوشل میڈیا صارفین کی ن لیگ پر شدید تنقید