اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے 23 اگست سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے مون سون ہوائیں شدت سے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، یہ مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سے داخل ہوں گی، بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔
23 سے 27 اگست کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔
23 سے 27 اگست تک خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں تیز بارش کا امکان ہے۔23 سے 25 اگست کے دوران بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان میں بارشیں متوقع ہیں۔
23 سے 26 اگست کے دوران خیبر پختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، باجوڑ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
23 سے 25 اگست کے دوران بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، خضدار، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، پنجگور، کیچ، کراچی، سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد، جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں سے مزید 12 افراد جاں بحق، 3 زخمی