جمعه,  10 اکتوبر 2025ء
عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدہ سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: یومِ آزادی کے بینرز سے بانی پاکستان قائداعظم کی تصویر غائب، سوشل میڈیا صارفین کی ن لیگ پر شدید تنقید

اس حوالے سے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں کرپشن کے حقائق سامنے لاتا ہوں، اس لیے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں۔

مزید خبریں