کراچی(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کل (بدھ)عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ کراچی میں آج 12 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 245ملی میٹر بارش ہوئی،بارش کی صورتحال کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا۔
اس وقت اہم شاہراہیں کسی حد تک کلیئر کردی گئی ہیں،بارش کا پانی نکال رہے ہیں ، صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بارش کا امکان ہے، عام تعطیل کی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کل کراچی میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی شہر کے دورے پر روانہ ہوگئے ،صوبائی وزرا ، میئر اور کمشنر کراچی بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ ہیں،اس موقع پران کا کہنا تھا کہ مجھے تمام بلدیاتی ادارے شہر میں کام کرتے ہوئے نظر آنے چاہییں۔