جمعه,  10 اکتوبر 2025ء
پی ٹی آئی اس حد تک جا چکی کہ قاسم اور سلیمان کو دہشتگردی کا نشانہ بنوانا چاہتے ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کمپرمائزڈ جماعت ہے، یہ جماعت اس حد تک جا چکی کہ قاسم اور سلیمان کو دہشتگردی کا نشانہ بنوانا چاہتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معافی کے حوالے سے آرٹیکل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کیا بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں گے ؟ کیا اعتراف جرم کرینگے؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا، جنگ بھی جیتی۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی پر نظر ثانی کرنی ہے تو اس میں کسی کو تکلیف کیوں ہے؟  میں نے 10 سال پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں لوگ سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کو سب سے بڑا سویلین اعزاز نشان پاکستان دینے کا فیصلہ

بولے کہ شاہ محمود قریشی اپنے دور کے اچھے وزیر خارجہ رہے ہیں،ان کے بطور وزیر خارجہ دور کی اچھی چیزیں دکھائیں۔ پی ٹی آئی قیادت میں کس سے بات کریں؟سب کمپرومائزڈ ہیں۔

مزید خبریں