پیر,  18  اگست 2025ء
پی آئی اے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس، سری لنکن ایئرلائنز کی لاہور ایئرپورٹ پر فنی معاونت فراہم کرے گی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پی آئی اے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس نے سری لنکن ایئرلائنز کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئرلائنز کی ہفتہ وار چار پروازوں کو ٹیکنیکل ہینڈلنگ سروسز فراہم کرے گی۔

یہ معاہدہ دونوں ایئرلائنز کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گا اور پاکستان میں ایوی ایشن سروسز کے معیار کو بلند کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔ ٹیکنیکل ہینڈلنگ میں طیاروں کی پارکنگ کے بعد معائنہ، تکنیکی خرابیوں کا جائزہ، اور پرواز سے قبل حفاظتی اقدامات شامل ہوتے ہیں۔

پی آئی اے کے حکام کے مطابق، اس معاہدے سے نہ صرف ادارے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ بھی بہتر ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ

مزید خبریں