سوات(روشن پاکستان نیوز) سوات کے علاقے منگلور میں سیلاب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بھی شدید متاثر ہوا تاہم اسکول کے پرنسپل کی حاضر دماغی کے باعث سیکڑوں بچوں کی جانیں بچ گئیں۔
گورنمنٹ پرائمری اسکول منگلور کے ہیڈ ماسٹر سعید احمد نےنجی ٹی وی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جس دن سیلاب آیا اس دن صبح قریبی ندی میں اچانک پانی کے بہاؤں میں اضافہ ہوگیا۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے تمام اساتذہ کو حکم دیا کہ بچوں کو چھٹی دی جائے، اس دوران پانی اسکول میں بھی داخل ہوا اور اسکول کی بیرونی دیوار گرگئی۔
تاہم ہیڈ ماسٹر کے بروقت ایکشن سے اسکول میں زیر تعلیم تمام 936 بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: خضدار اسکول بس حملہ: بھارتی را کا نیٹ ورک اور BLA کی پراکسی وار بے نقاب، اہم ملزم درویش عرف ساگر گرفتار
سعید احمد نے کہا کہ صرف 5 منٹ کے اندر پورا سکول سیلاب سے متاثر ہوا اور تمام کلاس رومز اور دفاتر میں پانی بھر گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سیلاب کے باعث متاثر ہو نے والے اسکول کی فوری بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔