اتوار,  17  اگست 2025ء
عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اے پی سی بلانے پر ایمل ولی خان کے مشکور ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہے، کہاں ہیں وہ وعدے جو خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کئے گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے معدنی ذخائر وہاں کے عوام کی ملکیت ہیں، اٹھارویں ترمیم کے تحت وسائل کی ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔

مزید پڑھیں: 14اگست کو برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد ریاست کے خواب کی تعبیر ملی،خالد خان

مزید خبریں