پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹس کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ حکام نے اگلے تین دنوں میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
دریائے سندھ کے ساتھ واقع تمام دیہات کے رہائشیوں بشمول شادی خان، ویسہ، سرکہ، گڑھی، ملان منصور، فارمولی، اٹک خورد، خوشحال گڑھ، ملائی ٹولہ، دکھنیر، ڈھیر، مکھڈ اور دیگر قریبی علاقوں کے باشندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
متاثرہ علاقوں میں حفاظتی تدابیر کے طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
مون سون کے موسم میں دریا میں نہانے یا اس کے قریب جانے سے سختی سے پرہیز کریں۔
انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔