هفته,  16  اگست 2025ء
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (سعد عباسی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانانِ گرامی میں سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر و صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر، OPGF اسپین کے چیئرمین سلمان گوندل، پاکستان پریس کلب برطانیہ کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل پریس کلب راجہ اظہر، سابق نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس چوہدری خالد، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی، نائب صدر شاہ محمد اور صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) افضل بٹ شامل تھے، جو سٹیج پر موجود رہے۔

تقریب میں آزادی کے موضوع پر تقاریر، ملی نغمے اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔ شرکاء نے پاکستان کے قیام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔

تقریب کا اختتام قومی ترانے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

مزید خبریں