پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 332 ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا میں زخمیوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بونیر میں 213، شانگلہ میں 35 اور مانسہرہ میں 23 افراد جاں بحق ہوئے، باجوڑ 21، سوات 20، بٹگرام 15 اور لوئردیر میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سیلاب کے باعث باجوڑ اور شانگلہ میں 8،8افراد زخمی ہوئے، لوئر دیر 3 اور مانسہرہ میں 2 افراد زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وجہ سے 68 مکانات کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: دیر ، پشاور اور بنوں میں دہشتگردوں کے حملے ، 5 پولیس اہلکار شہید ، 7 زخمی
پی ڈی ایم اے کے مطابق 61 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 7 مکان مکمل تباہ ہوگئے، سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بونیر، سوات، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں۔