جمعه,  15  اگست 2025ء
خیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جاں بحق

پشاور(روشن پاکستان نیوز) یخیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث 25 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، بٹگرام میں سیلابی ریلے میں 18اور باجوڑ میں 7افرادلاپتہ ہیں۔

باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 16 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے،بٹگرام میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر 10 افراد جاں بحق ہوئے، متعدد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دیر میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، مانسہرہ میں سیلابی ریلے میں 2افرادجاں بحق،متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 8 افراد جاں بحق، مواصلاتی نظام متاثر

مزید خبریں