جمعرات,  14  اگست 2025ء
بلاول بھٹو کو نشانِ امتیاز ملنا پیپلز پارٹی اور قوم کیلئے باعثِ فخر ہے، سحر کامران
بلاول بھٹو کو نشانِ امتیاز ملنا پیپلز پارٹی اور قوم کیلئے باعثِ فخر ہے، سحر کامران

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو نہ صرف پارٹی بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

سحر کامران نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بھارتی جارحیت کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر نشان امتیاز سے نوازا گیا، جو ان کی اعلیٰ سفارتکاری، جرأت مندانہ قیادت اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر نمائندگی کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر سفارتکاری کی اعلیٰ مثال قائم کی اور ثابت کیا کہ وہ اپنی والدہ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔

سحر کامران نے مزید کہا:

“بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز ملنا نہ صرف پارٹی کے لیے بڑا اعزاز ہے بلکہ میرے لیے بھی جشنِ آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ایک دہری خوشی ہے۔”

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ:

“اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کی عزت اور مقام میں مزید بلندی عطا فرمائے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔”

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو 14 اگست 2025 کو یومِ آزادی کے موقع پر نشانِ امتیاز سے نوازا گیا ہے، جو پاکستان کا دوسرا اعلیٰ ترین سول اعزاز ہے۔

مزید خبریں