اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جشن آزادی پر سروسز چیفس فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دن اتحاد، ثابت قدمی اور روشن مستقبل کے مشترکہ وژن سے وابستگی کا نشان ہے، ہم بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت میں بے مثال قربانیاں دی گئیں ، مسلح افواج ان رہنماؤں کو گہری عقیدت کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتی ہیں، بطور محافظین ملکی سلامتی، پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت کاعزم کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج علاقائی سالمیت کے تحفظ، آئین کی پاسداری کے عزم کااعادہ کرتی ہیں، مسلح افواج اور عوام کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے،آئیں یوم آزادی پر اس عزم کی تجدید کریں کہ امن، ترقی اور اتحاد کیلئے کوشاں رہیں گے۔