بدھ,  13  اگست 2025ء
جشن آزادی کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جشن آزادی کے موقع پر قوم پرست جماعتوں نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

جیے سندھ محاذ، جیے سندھ قومی محاذ اور جیے سندھ تحریک کے 53 سے رہنماؤں و کارکنان نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

لیاقت چنہ، زاہد حسین، مظہر علی لاشاری، دودو خان ممدانی، ودیگر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستان سے وفادار رہیں گے اور آج سے ان کا اب کسی قوم پرست جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

سابق رہنما جئے سندھ متحدہ محاذ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کی سلامتی اور بقا کیخلاف استعمال کیا گیا، دشمن ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا ، بنگلہ دیش ، عراق ، سوڈان اور گنی بسائو پاکستان کے 30 کروڑ ، 45 لاکھ ڈالر کے ڈیفالٹر

انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا ،افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی محافظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی پرچم ہاتھوں میں تھام کر ملک کیلئےاپنا کردار ادا کرینگے۔

مزید خبریں