اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج یا دیگر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے 13 اگست کو شہر کے اہم تفریحی مقامات بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیک ویو پارک، دامن کوہ، پاکستان مونومنٹ اور شکرپڑیاں مکمل طور پر بند رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو پیشگی اطلاع دے کر کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی راولپنڈی ونگ کی صدر آمنہ بدر کی گاڑی اور ڈرائیور پراسرار طور پر غائب