منگل,  12  اگست 2025ء
عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 اپیلوں پر سماعت کی ، متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کے فیصلے میں فائنڈنگ ٹھیک ہے یا نہیں، اس کو فی الحال ٹچ نہیں کرنا ، فی الحال ابھی ہم قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی قانونی فائنڈنگ کو ٹچ کیا تو کسی ایک کے لیے کیس متاثر ہو سکتا ہے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں سائیڈ کے وکلا قانونی سوالات پر معاونت کریں۔

بعد ازاں عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے والے امتیازی سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا

مزید خبریں