منگل,  12  اگست 2025ء
ملازمین کیلئے ایک اور بڑا سرپرائز، حکومت نے کل بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یوم آزادی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اب اسلام آباد میں تمام نجی و سرکاری ادارے 13 اور 14 اگست کو بند رہیں گے، اس طرح وفاقی دارالحکومت کے باسی دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کل بروز بدھ 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

مزید خبریں