واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران امریکا کی اعلیٰ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کی چینج آف کمانڈ کی تقریب میں شرکت کی ، فیلڈ مارشل نے سبکدوش ہونے والے جنرل مائیکل ای کوریلا کی پاک امریکا کی عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایڈمرل بریڈ کوپر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔
فیلڈ مارشل نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے دوران پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی ، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج