هفته,  09  اگست 2025ء
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی جزوی طور پر معطل، نوٹم جاری

اسلام آباد (محمد زاہد خان) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یومِ آزادی کی تقریبات کی ریہرسل کے سلسلے میں 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست تک روزانہ دو گھنٹے کے لیے فضائی آپریشن معطل رہے گا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے اس حوالے سے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔

نوٹم کے مطابق، روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں کی آمد و روانگی بند رہے گی، تاکہ یومِ آزادی کی فل ڈریس ریہرسل کو مکمل سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے ساتھ انجام دیا جا سکے۔

علاوہ ازیں، 11 سے 13 اگست تک رات 8 بجے سے 10 بجے تک بھی فضائی آپریشن معطل رہے گا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کریں۔

ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلائٹس کی تازہ ترین معلومات متعلقہ ایئر لائنز سے حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیر پورٹ سے رپورٹ

مزید خبریں