هفته,  09  اگست 2025ء
سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔

بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کیا گیاا ور اس دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

2روز میں مجموعی طور پرہلاک بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مزید خبریں