اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی رہ گیا ہے، پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران کی نااہلی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا ہے ، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو گا۔
منتخب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کو نوٹیفکیشن جاری کرینگے، پی ٹی آئی آزاد اراکین کو پارلیمانی لیڈراور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے دوبارہ نام دینا ہونگے۔
مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،سپیکر کا سخت نوٹس،ٹھیکہ منسوخ