جمعرات,  07  اگست 2025ء
جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا ، 3 افراد جاں بحق ، 2 اہلکاروں سمیت 14 زخمی

جنوبی وزیرستان(روشن پاکستان نیوز) جنوبی وزیرستان  میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق تحصیل وانا کے علاقے رستم بازار میں دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ویلی اسٹریم میں 14 اگست کو شاندار پرچم کشائی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کا بھرپور جشن

دھماکے سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر شاہ کے مطابق دھماکے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں