پشاور(روشن پاکستان نیوز) عمران خان کی موجودہ قانونی مشکلات اور جیل میں قید ہونے کے بعد کارکنان میں شدید جذبات ابھرے ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر منصفانہ ہے اور وہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہیں۔
ایک طرف کارکنان عمران خان کی حمایت میں مظاہرے کر رہے ہیں تو دوسری جانب انہوں نے علی امین گنڈاپور پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نوسر باز ہیں اور عمران خان کے معاملے میں مکمل غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
کارکنان نے کہا کہ “عمران خان پہلے بھی مشکلات سے بھاگ گئے تھے اور اب بھی بھاگ گئے ہیں۔” اس بیان سے علی امین گنڈاپور کی پالیسیوں اور اقدامات پر شدید تنقید کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیل نہیں، عدالتی جنگ، عمران خان کی رہائی یقینی ہے، بیرسٹر گوہر
یہ صورتحال سیاسی میدان میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن رہی ہے اور کارکنان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے رہنما عمران خان کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔