بدھ,  06  اگست 2025ء
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا سب انسپکٹر امتحان کے نتائج کا اعلان، دلشاد پری چترال کی نمایاں کامیابی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC) نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں فاسٹ ٹریک پروموشن کوٹہ کے تحت سب انسپکٹر (بی پی ایس-14) کی 479 آسامیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ امتحان سخت میرٹ، قابلیت اور اہلیت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیا گیا، جس میں صوبے بھر سے اہل پولیس امیدواروں نے شرکت کی۔

یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ دلشاد پری ضلع چترال، زون 3 سے اس تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائی ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف ذاتی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے بلکہ پورے چترال کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

دلشاد پری نے ثابت کیا ہے کہ لگن، محنت اور حوصلہ مندی کے ساتھ کوئی بھی منزل ناممکن نہیں۔ ان کی کامیابی چترال کی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ تعلیم اور محنت سے ہر خواب حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے۔

اس سے پہلے مالاکنڈ رینج سے پہلی لیڈی PASI، پہلی لیڈی ایس۔ایچ۔او اور خیبر پختونخوا پولیس سے پہلی لیڈی Tetra Cadet ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈی نوٹیفائی کرنیکا فیصلہ غیر آئینی ، کالعدم قرار دیا جائے ، عمر ایوب ، شبلی فراز کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست

مزید خبریں