پشاور(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں دونوں رہنمائوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے اسلئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ جاری کیا، جوانصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں: ڈیل نہیں، عدالتی جنگ، عمران خان کی رہائی یقینی ہے، بیرسٹر گوہر