بدھ,  06  اگست 2025ء
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کا ردعمل آ گیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیئے مسترد کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا کیساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں