منگل,  05  اگست 2025ء
لوئر چترال پولیس کی کاوش سے بیٹی 12 سال بعد والد سے مل گئی

چترال(روشن پاکستان نیوز) لوئر چترال پولیس کی سوسائیڈ پروینٹیو یونٹ اور جینڈر رسپانس سنٹر کا ایک اور قابلِ تعریف اقدام سامنے آیا ہے۔ انچارچ SI دلشاد پری کی انتھک محنت اور جذبے کی بدولت ایک بیٹی کو 12 سال بعد اپنے حقیقی والد سے ملاقات کا موقع ملا۔

بچی کے والد نے لوئر چترال پولیس کی خاتون افسر SI دلشاد پری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی بیٹی کے تمام تعلیمی اور دیگر اخراجات خود برداشت کریں گے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے۔

یہ کامیابی لوئر چترال پولیس کی ان کوششوں کی عکاسی ہے جو سماجی فلاح و بہبود اور خاندانی روابط کو بحال کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ، ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس نے اس خوش آئند پیش رفت پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں، منشیات، اسلحہ، جعلی افسران، گداگر اور دیگر مشتبہ افراد گرفتار

مزید خبریں