منگل,  05  اگست 2025ء
یومِ استحصالِ کشمیر — کشمیریوں کے ساتھ تجدیدِ عہدِ وفا کا دن: ذیشان نقوی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست کا دن بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی آزادی، تشخص اور شناخت پر حملے کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف احتجاج کا نہیں بلکہ کشمیریوں سے تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ “ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے صبر و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ کشمیری ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں، اور ان کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔”

ذیشان نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت، بالخصوص میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف، ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہر عالمی و قومی فورم پر ان کی آواز بنی ہے۔

مزید پڑھیں: اے این پی کو ایک بڑا دھچکہ: ثمر ہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ رشتہ صرف جغرافیائی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے، جو کسی صورت ٹوٹ نہیں سکتا۔

آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ “ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں — ہر حال میں، ہر محاذ پر۔”

مزید خبریں