اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اے ٹی سی فیصل آباد سے سزایافتہ ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قراردے دیا۔
الیکشن کمیشن نےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب اورشبلی فراز کو نااہل قراردے دیا، صاحبزادہ حامدرضا، رائے حسن نواز اورزرتاج گل بھی نااہل قرارپائیں۔
رائے حیدر علی ،انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور رائے محمد مرتضیٰ بھی نااہل قرار دئیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن نے تمام اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، نشستیں خالی قرار دے دی گئیں۔
فیصلے کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کی نشستیں خالی ہوگئیں، قومی اسمبلی کی 5 اور سینیٹ کی ایک نشست خالی قرار پائی ہے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔
خالی ہونیوالی نشستیں
خیبر پختونخوا سے سینیٹر شبلی فراز کی سینیٹ نشست خالی ہوئی، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب، این اے 96 فیصل آباد سے رائے حیدر علی خان کی نشست خالی ہوئی۔
مزید پڑھیں: بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست بارشیں متوقع،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
اس کے علاوہ این اے 104 فیصل آباد سے صاحبزادہ حامد رضا، این اے-143 ساہیوال سے رائے حسن نواز خان اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل کی نشست خالی ہوئی۔
پی پی 73 سرگودھا سے محمد انصر اقبال، پی پی 98 فیصل آباد سے جنید افضل ساہی اور پی پی 203 ساہیوال سے رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نشست خالی ہوئی۔