منگل,  05  اگست 2025ء
پی آئی اے پلانیٹیرئم لاہور میں تاریخی بوئنگ 720B طیارے کی تزئین و آرائش جاری

لاہور (روشن پاکستان نیوز )سکیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پلانیٹیرئم لاہور میں نمائش کے لیے رکھے گئے ریٹائرڈ بوئنگ 720B طیارے کو نیا رنگ و روغن دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد طیارے کی حالت کو بہتر بنانا اور وزیٹرز کے لیے اسے مزید پرکشش بنانا ہے۔

پی آئی اے کا یہ تاریخی طیارہ، جو ماضی میں قومی فضائی بیڑے کا حصہ رہ چکا ہے، پلانیٹیرئم کے احاطے میں ایک تعلیمی اور تاریخی یادگار کے طور پر موجود ہے۔ طیارے کی تزئین و آرائش کا عمل مکمل ہونے کے بعد عوام کو ایک بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی یو کے پروازوں کی بحالی خوش آئند، سحر کامران کی مبارکباد

پی آئی اے حکام کے مطابق جلد ہی دیگر یادگاروں کی بحالی پر بھی کام شروع کیا جائے گا تاکہ فضائی تاریخ سے متعلق دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو مزید سہولیات میسر آ سکیں۔

مزید خبریں