پیر,  04  اگست 2025ء
راولپنڈی میں 7 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی میں 7روزکے لئے دفعہ 144نافذکردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف گروہوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا خدشہ ہے، شہر میں اجتماعات، ریلیاں، دھرنوں، جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہے۔

لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور نفرت انگیز تقریر پر بھی پابندی عائد رہے گی،دفعہ 144 کا نفاذ 10 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے بھی انتباہ جاری کر دیا گیا، ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں، منشیات، اسلحہ، جعلی افسران، گداگر اور دیگر مشتبہ افراد گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں