لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک طبقے نے ہر اہم موقع کومتنازعہ بنایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایرانی صدر نے گزشتہ روز مزار اقبال پرحاضری دی، ایرانی قوم کی علامہ اقبال کے ساتھ فطری وابستگی ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدے ہوئے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل ایک جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے اور یوم استحصال کشمیر کواحتجاج کیلئے منتخب کیا گیا، ترقی کرتا پنجاب مخالفین کوہضم نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور پولیس میں خواتین کو شامل کیا گیا، بارڈر ملٹری فورس میں خواتین کی بھرتی خوش آئند ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے آلات پہنچائے جا چکے ہیں، سرکاری اسکولوں کی خامیوں کا جائزہ لے کراقدامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے شجرکاری بھی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا سخت ردعمل
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 90 دن کا ٹائم دیا تھا، پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے اب بھاگ رہی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔