اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت 10 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری اور زمینی راستوں کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور فری اکنامک زون دونوں ملکوں کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے لیے دونوں ممالک نے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ اور مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ اہمیت کا حامل ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ روابط اور مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ، ایران مضبوط تعلقات ایک سراب
واضح رہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔
تقریب میں پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔