کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (FEC) کے اراکین کے اعزاز میں ایک پرتکلف استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، شازیہ مری سمیت اہم سیاسی و حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری جنرل ارشد انصاری، خازن لالہ اسد پٹھان، سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس اور دیگر سینئر صحافتی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزیدپڑھیں: 5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ، آمریت کے اندھیروں کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا ، بلاول بھٹو
تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مقررین نے آزاد صحافت کی اہمیت اور صحافیوں کے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کروائی کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔