هفته,  02  اگست 2025ء
ملک بھر میں 4 سے 7 اگست تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 4 سے 7 اگست تک موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں تغیانی کی پیش گوئی کردی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 4 اگست سے 7 اگست تک کشمیر قور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 اگست سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پنجاب اور اسلام آباد میں بھی  شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارش متوقع ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

مزید خبریں