هفته,  02  اگست 2025ء
پانچ اگست کو پرامن احتجاج ہو گا اور ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پرامن احتجاج ہو گا۔ اور ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو کسی کو اسلام آباد نہیں بلایا گیا۔ اور ہمارا احتجاج صرف گلی کوچوں تک محدود ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت اپنے اپنے صوبوں میں اپنے اپنے طریقے سے احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی راولپنڈی ونگ کی صدر آمنہ بدر کی گاڑی اور ڈرائیور پراسرار طور پر غائب

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سزاؤں اور نااہلی کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ اور اپیل کے آگے کسی قسم کا بھی فیصلہ کھڑا نہیں رہ سکے گا۔

مزید خبریں