جمعه,  01  اگست 2025ء
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کل سے دو روزہ دورۂ پاکستان پر پہنچیں گے
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کل سے دو روزہ دورۂ پاکستان پر پہنچیں گے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ ان کا بطور صدر پہلا سرکاری دورۂ پاکستان ہوگا، جو وہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں اہم سرکاری حکام اور اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں۔ دورے کے دوران ایرانی صدر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا، جس کے مثبت اثرات اب ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی

مزید خبریں