اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سحر کامران نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنیشنل اسٹڈیز (IRS) کے زیر اہتمام منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ “جنوبی ایشیا میں امن کی تعمیر” میں شرکت کی۔ سحر کامران نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس مکالمے میں شرکت باعثِ خوشی رہی، جہاں معزز پینلسٹس نے خطے کو درپیش اہم چیلنجز اور ان کے حل پر سیر حاصل گفتگو کی۔
انہوں نے اس کامیاب اور معلوماتی ایونٹ کے انعقاد پر سفیر جوہر سلیم اور IRS کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے علمی و فکری فورمز خطے میں امن کے فروغ کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آصفہ بھٹو زرداری ترقی پسند قیادت کی علامت ہیں، سحر کامران کا خراجِ تحسین