جمعرات,  31 جولائی 2025ء
کچھ لوگ سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں ، سزائوں کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنمائوں کی سزائوں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے آج افسوسناک دن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد فیصلہ کریں گے ، پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجا رہا ہے، جن کو سزائیں دی گئیں وہ سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے، کچھ لوگ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں ، ابھی بھی وقت ہے سسٹم کو بچایا جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں خوبصورتی کا نیا اضافہ: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر طیب اردگان فلائی اوور اور سری نگر ہائی وے کی سجاوٹ مکمل

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  جو فیصلے آ رہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی، عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن وہاں سے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں