جمعرات,  31 جولائی 2025ء
امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کیساتھ ایک اہم تجارتی معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک اپنے تیل اور توانائی کے ذخائر کو ترقی دینے کیلئے مل کرکام کریں گے۔

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت اُس تیل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جواس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ایک دن پاکستان بھارت کو بھی تیل فروخت کرنے لگے، جس سے خطے میں توانائی کے شعبے میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، اگریہ سب کچھ منصوبے کے مطابق چلتا رہا، تو پاکستان بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے لیے توانائی کی فراہمی کا مرکز بن سکتا ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پربیان میں کہا کہ کئی دیگر ممالک بھی امریکہ کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں کمی کے لیے پیشکش کررہے ہیں جو امریکہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

 انکا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات ہمارے دیرینہ تجارتی خسارے کو کم

مزید پڑھیں: میں نے اب تک 6 بڑی جنگوں کو رکوایا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

مزید خبریں