اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری ایک باوقار اور باصلاحیت رہنما کے طور پر ابھر رہی ہیں، جو اپنی عظیم والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن اور وراثت کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھا رہی ہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں سحر کامران نے کہا کہ کراچی میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے آصفہ بھٹو زرداری کی ملاقات نہایت اہم اور مثبت پیش رفت ہے، جس میں تعلیم، صحت، خواتین کے بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ یہ ملاقات آصفہ بھٹو زرداری کے ترقی پسند وژن، صنفی مساوات اور پاکستان کے روشن و خوشحال مستقبل سے ان کی گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن کے لیے آصفہ بھٹو زرداری کی پکار نہ صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بھی ہے۔ سحر کامران نے ٹوئٹ کے آخر میں آصفہ بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کا روشن چہرہ ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی نے پانچ لڑاکا طیارے کھونے کی تصدیق کر دی، سحر کامران کا ردعمل