جمعرات,  31 جولائی 2025ء
ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت

لاہور (روشن پاکستان نیوز) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے ندا صالح کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں اور انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔ ندا صالح جیسی باصلاحیت اور محنتی بیٹیاں پورے ملک کا فخر ہیں۔

یہ سنگِ میل نہ صرف خواتین کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ پاکستان میں خواتین کی ترقی اور خودمختاری کی بھی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے: چودھری جعفر اقبال

مزید خبریں