اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سب کمیٹی کا اجلاس ہاؤسنگ اتھارٹی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر G-14/2 اور G-14/3 کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، متاثرین کو ادائیگیاں اور حقوق دیے جائیں گے، جس کے بعد سیکٹر G-14/1 کا سروے شروع کیا جائے گا۔
کمیٹی نے سیکٹر 3/G-15 کے متاثرین کو بی یو پی کی ادائیگی اور الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد متاثرین جگہ خالی کر کے قبضہ چھوڑ دیں گے۔
سیکٹر G-15/3 میں موجود 40 افراد سے قبضہ لے کر نہ صرف انہیں پیمنٹ اور الاٹمنٹ لیٹر جاری کیے جائیں گے بلکہ 250 دیگر افراد کے زیر التواء معاملات بھی حل کیے جائیں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کہا کہ سیکٹر G-14/1 کا سروے کل سے شروع کیا جائے گا اور جس کا پلاٹ بنتا ہے اسے الاٹ کیا جائے گا۔
میٹنگ میں ایم این اے ملک ابرار احمد، ایم این اے محبوب شاہ، ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، دیگر ڈائریکٹرز اور متاثرین بھی موجود تھے۔