اسلام آباد (ایم اے شام) — وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماڈل جیل کے قیام کے لیے وفاقی پولیس کے مختلف ڈویژنوں سے نفری طلب کر لی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر 16 انسپکٹرز، 10 اے ایس اور مجموعی طور پر 295 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے آئی جی کیپیٹل پولیس کی جانب سے سیکورٹی ڈویژن اور آپریشن ڈویژن کو نفری کی تعیناتی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ماڈل جیل کے قیام سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں موجود قیدیوں اور حوالاتیوں کو اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا، جس سے اڈیالہ جیل پر بوجھ قدرے کم ہو جائے گا۔
نفری کی تعیناتی کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کو اسلام آباد ماڈل جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ اس اقدام سے قیدیوں کی بہتر نگہداشت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: پولیس افسران کے مسائل کے حل کیلئے اردل روم کا انعقاد، سی ٹی او کی جانب سے فوری احکامات جاری